شمالی کوریا گائیڈڈ میزائل  کو آبدوزوں سے بھی فائر  کر سکنے کے لئے مصروفِ عمل

شمالی کوریا کی جوہری  اور اسلحے کی کاروائیوں کو سیٹلائٹ کے ذریعے کنٹرول کرنے والی "38 نارتھ" انٹر نیٹ سائٹ کی شائع کردہ تصاویر شمالی کوریا کے آبدوز گائیڈڈ میزائل پروگرام  کا ثبوت فراہم کرر ہی ہیں

851155
شمالی کوریا گائیڈڈ میزائل  کو آبدوزوں سے بھی فائر  کر سکنے کے لئے مصروفِ عمل

شمالی کوریا جوہری تجربات اور گائیڈڈ میزائل پروگرام کے علاوہ گائیڈڈ میزائل  کو آبدوزوں سے بھی فائر  کر سکنے کے لئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

شمالی کوریا کی جوہری  اور اسلحے کی کاروائیوں کو سیٹلائٹ کے ذریعے کنٹرول کرنے والی "38 نارتھ" انٹر نیٹ سائٹ کی شائع کردہ تصاویر شمالی کوریا کے آبدوز گائیڈڈ میزائل پروگرام  کا ثبوت فراہم کرر ہی ہیں۔

تصاویر میں سے ایک میں ملک کے مشرقی ساحل  پر واقع سینپو شپ یارڈ میں پانی میں اتاری گئی ایک ماڈل آبدوز اور اس کے ساتھ پانی کے اندر اتاری جا سکنے  والی میزائل  فائر  بوٹ بھی دکھائی دے رہی ہے۔

امریکہ کی جانز ہوپکنز یونیورسٹی  سے منسلک امریکہ۔کوریا انسٹیٹیوٹ کے ماہرین  کی تیار کردہ انٹر نیٹ سائٹ  پر شائع ہونے والے جوزف ایس بیرمودیز  جے آر کے تجزئیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تصاویر اس بات کا ثبوت ہیں کہ پیانگ یانگ انتظامیہ گائیڈڈ میزائل  فائر کرنے کی صلاحیت کی حامل پہلی آبدوز کو عملی حالت میں لانے کے لئے  تیزی سے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

بیر مودیز نے تصاویر کے بارے میں رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصاویر میں شپ یارڈ کی جگہ میں توسیع  کئے جانے اور گائیڈڈ میزائل فائر کرنے کی صلاحیت کی حامل دوسری آبدوز کے تعمیر کے مراحل میں ہونے کی عکاسی ہو رہی ہے۔

ایک تصویر میں آبدوز  شپ یارڈ کے اندر لے جاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے اور ایک تصویر میں شپ یارڈ میں  کرینوں اور دیگر آلات اور مشینوں کے مستقل حرکت کی حالت میں ہونے سے کسی تعمیری کام  کے دوام کا اشارہ مل رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق تصاویر کو دکھ کر یہ کہنا تو دشوار ہے کہ پروگرام کس مرحلے میں ہے تاہم یہ کہا جا سکتا ہے کہ پیانگ یانگ انتظامیہ آبدوز سے گائیڈڈ میزائل فائر کر نے کی صلاحیت میں اضافہ کر کے،  زمین پر نصب شدہ جوہری فورسز کے میزائل پلیٹ فورموں  کو نشانہ بنائے جانے کی صورت میں، ایک متبادل حملے کے امکان کا  اہل بننا چاہتا ہے۔



متعللقہ خبریں