آج آخری دن بچا ہے موگابے عہدہ چھوڑدیں:زانو پی ایف پارٹی

افریقی ملک زمبابوے کی حکمران جماعت زانو پی ایف نے مُقید صدر رابرٹ موگابے کو منصبِ صدارت سے مستعفی  ہونے کے لیے آج دوپہر تک کی مہلت  دے رکھی ہے

850789
آج آخری دن بچا ہے موگابے عہدہ چھوڑدیں:زانو پی ایف پارٹی

افریقی ملک زمبابوے کی حکمران جماعت زانو پی ایف نے مُقید صدر رابرٹ موگابے کو منصبِ صدارت سے مستعفی  ہونے کے لیے آج دوپہر تک کی مہلت  دے رکھی ہے۔

 اُن کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں   کل یعنی اکیس نومبر سے پارلیمان میں اُن کے مواخذے کی قرارداد پیش کر دی جائے گی۔

گزشتہ روز   سرکاری  ٹیلی وژن پر تقریر کرتے ہوئے صدر موگابے نے توقعات کے برعکس اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا تھا جبکہ گزشتہ  روز ہی  زانو پی ایف کی سینٹرل کمیٹی کے ایک اجلاس میں موگابے کو پارٹی کی قیادت سے بھی ہٹا دیا  گیا تھا ۔

اُن کو اہلیہ گریس موگابے کو بھی پارٹی سے خارج کر دیا گیا ہے ۔

 واضح رہے کہ  موگابے کی جگہ ایمرسن منانگاگوا کو پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں