میں استعفی نہیں دوں گا: صدر موگابے

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے استعفی دینے سے انکار کر دیا ہے

849311
میں استعفی نہیں دوں گا: صدر موگابے

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے استعفی دینے سے انکار کر دیا ہے۔

خبر کے مطابق، انہوں نے یہ انکار ملکی جرنیلوں کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات میں کیا ہے۔  واضح رہے کہ زمبابوے کی فوج کی طرف سے ملک کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اس ملک کے عوام بھی بے یقینی کا شکار ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ  صدر رابرٹ موگابے ہرارے میں  اپنی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ گریس موگابے نمیبیا فرار ہو گئی ہیں۔

93 سالہ  موگابے 1980 میں زمبابوے کی آزادی کے بعد سے ملک کے سربراہ رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں