عالمی برادری انسداد دہشتگردی کے تناظر میں حقوق انسانی کا بھی خیال رکھے:گوٹیرش

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ موجودہ دور ميں دہشت گردی، بين الاقوامی سطح پر امن، سلامتی اور ترقی کے ليے خطرہ بن گئی ہے ليکن اس کے خاتمےکے ليے بنائی جانے والی پاليسيوں کو غلط انداز ميں استعمال کيا جا سکتا ہے

849686
عالمی برادری انسداد دہشتگردی کے تناظر میں حقوق انسانی کا بھی خیال رکھے:گوٹیرش

اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل انتونيو گوٹيرش نے  عالمی برادری  سے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے ليے کيے جانے والے اقدامات ميں انسانی حقوق سے متعلق ذمہ داريوں کا خيال بھی رکھا جائے۔

سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ موجودہ دور ميں دہشت گردی، بين الاقوامی سطح پر امن، سلامتی اور ترقی کے ليے خطرہ بن گئی ہے ليکن اس کے خاتمےکے ليے بنائی جانے والی پاليسيوں کو غلط انداز ميں استعمال کيا جا سکتا ہے۔

لندن کے ايک تعليمی ادارے  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ انسداد دہشت گردی کی پاليسياں پرُ امن احتجاج اور قانونی طريقے سے کی جانے والی مخالفت کو خاموش کرانے کے ليے استعمال کی جا رہی ہيں علاوہ ازيں، ان کے ذريعے انسانی حقوق کے ليے سرگرم کارکنوں  اور اقليتوں کو بھی نشانہ بنايا جا رہا ہے۔

سیکریٹری جنرل  کا کہنا تھا کہ ايسی پاليسياں فائدے کے  بجائے نقصان پہنچا سکتی ہيں۔

گوٹيريش نے اپنی تقرير ميں کہا کہ دہشت گردی کی جانب راغب ہونے والے اکثريتی افراد کا تعلق ان ممالک سے ہے جہاں انسانی حقوق کی پامالی عام ہے۔



متعللقہ خبریں