غیر قانونی تارکین وطن کی یورپ آمد روکنا غیر انسانی عمل ہے: اقوام متحدہ

یورپی یونین کی طرف سے بحيرہ روم کے پانیوں ميں مہاجرين کو روکنے اور انہيں ليبيا ميں قائم حراستی مراکز بھيجنے کےلیے  طرابلس میں حکام کے ساتھ تعاون کيا جا رہا ہے

847675
غیر قانونی تارکین وطن کی یورپ آمد روکنا غیر انسانی عمل ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے غير قانونی تارکين وطن کی يورپ آمد کو روکنے کے ليے يورپی يونين کی پاليسيوں کو غير انسانی قرار ديا ہے۔

 یورپی یونین کی طرف سے بحيرہ روم کے پانیوں ميں مہاجرين کو روکنے اور انہيں ليبيا ميں قائم حراستی مراکز بھيجنے کےلیے  طرابلس میں حکام کے ساتھ تعاون کيا جا رہا ہے۔

 اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زيد رعد الحسين کے مطابق، ليبيا ميں زير حراست پناہ گزينوں کو جو کچھ برداشت کرنا پڑتا ہےوہ انسانی ضمير کے ليے شرمناک ہے۔

انہوں نے خبردار کيا کہ اس صورتحال سے مزيد خرابی پيدا ہو رہی ہے۔

 الحسین نے بالخصوص اطالوی حکام پر بھی تنقید کی جو اس سلسلے ميں طرابلس میں حکام کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہيں۔



متعللقہ خبریں