وہ مجھے کیوں بوڑھا کہیں گے کیا میں انہیں پستہ قد اور فربہ کہتا ہوں؟ صدر ٹرمپ

روس کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا وقت  آ پہنچا ہے ۔ روس پر اعلیٰ سطح پر بہت زیادہ اور سخت پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اب وقت بے حال اور ٹوٹی ہوئی دنیا کو بحال کرنے کا وقت آن پہنچا ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

845784
وہ مجھے کیوں بوڑھا کہیں گے کیا میں انہیں پستہ قد اور فربہ کہتا ہوں؟ صدر ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  سال 2016 میں امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت سے متعلق  امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے موقف کے ساتھ حمایت کا اظہار کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے امریکہ کے روس کے ساتھ تعلقات کی مخالفت کرنے والوں  پر بھی تنقید کی اور کہا ہے کہ ہم روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے خلوص پر یقین رکھتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کی دورہ ویتنام   روانگی کے دوران  طیارے میں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں ان سے  سال 2016 میں امریکہ کے صدارتی انتخابات میں  روس کی مداخلت سے متعلق دعووں کے بارے میں حتمی بیان کا مطالبہ کیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا  ہےکہ میرے خیال میں صدر پوٹن کے مطابق انہوں نے یا روس نے انتخابات میں مداخلت نہیں کی۔ صدر پوٹن اپنی مرضی کی چیز پر یقین رکھ سکتے ہیں لیکن میں اپنے خفیہ اداروں کے ساتھ ہوں اور ان پر یقین رکھتا ہوں۔

روس کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا وقت  آ پہنچا ہے ۔ روس پر اعلیٰ سطح پر بہت زیادہ اور سخت پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اب وقت بے حال اور ٹوٹی ہوئی دنیا کو بحال کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات  کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور میرے خیال میں یہ دنیا کے لئے  ایک اچھی چیز ہو گی۔

صدر ٹرمپ نے صبح کے وقت اپنے ٹویٹر پیغام میں بھی روس کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ باہر کے حاسد اور احمق  آخر کب اس بات کو سمجھیں گے کہ روس کے ساتھ تعلقات کا فروغ بُری نہیں بلکہ اچھی بات ہے۔ یہ لوگ ہمیشہ سیاست سے کھیلتے ہیں جو ہمارے ملک کے لئے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں شمالی کوریا، یوکرائن، شام اور دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہوں اور اس معاملے میں روس ہماری بہت مدد کر سکتا ہے۔

ٹویٹر پیغام میں انہوں نے شمالی کوریا کے صدر کِم یانگ اُن کے انہیں "عمر رسیدہ " کہنے کا بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ "وہ مجھے کیوں بوڑھا کہیں گے کیا میں انہیں پستہ قد اور فربہ کہتا ہوں؟

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں کِم یانگ اُن کے ساتھ دوست بننے کی پوری کوشش کر رہا ہوں اور ہو سکتا ہے کہ ایک دن کامیاب ہو جاوں۔

ہنوئی میں پریس کانفرنس کے دوران بھی انہوں نے کہا ہے کہ کِم یانگ اُن کے ساتھ دوستی کی بات کوئی مذاق نہیں ہے ۔ یہ ایک احتمال ہے جو حقیقت بنے تو بہت اچھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی حیثیت سے ہم شمالی کوریا میں جنگ نہیں امن کے خواہش مند ہیں۔



متعللقہ خبریں