امید ہے کہ سعودی حکام بدعنوانی کیس کی تفتیش میں منصفانہ اوصاف اپنائیں گے: امریکہ

مریکہ نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ مبینہ  بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف تفتیشی عمل میں شفافیت کا مظاہرہ کرے

843019
امید ہے کہ سعودی حکام بدعنوانی کیس کی تفتیش میں منصفانہ اوصاف اپنائیں گے: امریکہ

امریکہ نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ مبینہ  بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف تفتیشی عمل میں شفافیت کا مظاہرہ کرے۔

 محکمہ خارجہ  کی ترجمان  ہیتھر نوئرٹ  نے    سعودی عرب میں  گرفتار ہونے والے سابقہ اور موجودہ وزرا٫ سمیت  دیگر اعلی شخصیات  کے بارے میں کہا کہ  امید ہے کہ سعودی حکام اس سلسلے میں  تفتیشی عمل کو شفاف اور منصفانہ  بنائیں گے۔

امریکہ  ان حکام سے قریبی رابطے میں ہے  ۔

ترجمان نے ایران اور سعودی عرب  کے درمیان  کشیدگی کے بارے میں کہا  کہ امریکہ  اس ساری صورت حال کا بغور جائزہ لے رہا ہے  ۔



متعللقہ خبریں