اہم دستاویز کا اجرا٫ ہوگیا،کینیڈی قتل کیس کا معمہ آشکار ہونے کا امکان

امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینیڈی  کے قتل سے متعلق  2891 صفحات پر مشتمل دستاویز    کے اجرا ٫کی صدر ٹرمپ نے منظوری دے دی ہے

835292
اہم دستاویز کا اجرا٫ ہوگیا،کینیڈی قتل کیس کا معمہ آشکار ہونے کا امکان

امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینیڈی  کے قتل سے متعلق  2891 صفحات پر مشتمل دستاویز    کے اجرا ٫کی صدر ٹرمپ نے منظوری دے دی ہے ۔

 بتایا گیا ہے کہ اب ان دستاویز کی رسائی   وفاقی   ریکارڈ روم   کی ویب سائٹ سےباآسانی کی جا سکے گی ۔

سن 1992 کے قانون کے  تحت، مقتول  امریکی صدر کے قتل سے متعلق تمام تفصیلات 25  سال  کے  بعد منظر عام پر لائی  جائیں گی ۔

یاد رہے کہ امریکہ  کے 35 ویں صدر جان ایف کینیڈی کو نومبر 1963 میں اُس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جب وہ ریاست ڈیلاس میں ایک شاہراہ سے کھلی گاڑی میں گزر رہے تھے ۔ 
ان کی اہلیہ ان کے ساتھ گاڑی میں سوار تھیں ۔

 ان کے قتل کے الزام میں لی ہاروے اوسوالڈ نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ۔

 جیک روبی نامی شخص نے لی ہارے اوسوالڈ کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب لی ہاروے کو پیشی کے لئے عدالت لایا گیا  جس کے بعد  جیک روبی کو محافظوں نے موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا ۔



متعللقہ خبریں