روس نے امریکہ کے ماسکو کے قونصل خانے کو احتجاجی نوٹ بھیج دیا

روس نے سان فرانسسکو کے روسی قونصل خانے کے بارے میں امریکہ کے روّیے کی وجہ سے امریکہ کے ماسکو کے قونصل خانے کو احتجاجی نوٹ بھیج دیا

834975
روس نے امریکہ کے ماسکو کے قونصل خانے کو احتجاجی نوٹ بھیج دیا

روس نے سان فرانسسکو کے روسی قونصل خانے کے بارے میں امریکہ کے روّیے کی وجہ سے امریکہ کے ماسکو کے قونصل خانے کو احتجاجی نوٹ بھیجا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہارووانے کہا ہے کہ روس  کی اجازت کے بغیر سان فرانسسکو میں روسی قونصل خانے کے بعض آرکائیوز کی تلاشی لی گئی اور بعد ازاں کاغذات کو ڈبوں میں بند کر کے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ فرم  کی گاڑیوں کی مدد سے لے جایا گیا۔ امریکی فریق کے ان اقدامات کے جواب میں ہم نے ماسکو میں امریکی قونصل خانے کو احتجاجی مراسلہ روانہ کیا ہے ۔

زاہارووا نے کہا ہے کہ امریکہ نے اس اقدام کے ساتھ سوویت یونین اور امریکہ کے درمیان یکم جون 1964 کو طے پانے والے قونصل خانہ سمجھوتے  کی 17 ویں شق کی خلاف ورزی کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ شق کی رو سے قونصل خانے کے آرکائیوز ہمیشہ استثنائیت  کے حامل ہیں ۔

واضح رہے کہ سان فرانسسکو  میں روس کے قونصل خانے  کو اور واشنگٹن اور نیویارک میں تجارتی نمائندہ دفاتر کو گذشتہ ماہ واشنگٹن انتظامیہ کی طلب پر بند کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں