اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے لئے مزید 32 مصنوعات کو ممنوع قرار دے دیا

شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کی جانچ پڑتال کے لئے اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ کمیٹی نے اس ملک کے ہاتھ  فروخت  نہ کی جانے والی مصنوعات کی فہرست میں مزید 32 مصنوعات کا اضافہ کر دیا

832923
اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے لئے مزید 32 مصنوعات کو ممنوع قرار دے دیا

شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کی جانچ پڑتال کے لئے اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ کمیٹی نے اس ملک کے ہاتھ  فروخت  نہ کی جانے والی مصنوعات کی فہرست میں مزید 32 مصنوعات کا اضافہ کر دیا ہے۔

ممنوع قرار دی جانے والی مصنوعات میں ویکیوم رومز، کولنگ سسٹم، فلش ایکس رے مشین، سیسمک آلات اور پارٹیکل ایکسیلیریٹر جیسی مصنوعات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ مصنوعات مہلک ہتھیاروں  کے استعمال میں بھی معاونت کر سکتی ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  نے 11 ستمبر  کو شمالی کوریا کے لئے نئی پابندیوں کے مطالبے پر مبنی فیصلے کو منظور کرنے کے بعد اقوام متحدہ کی کمیٹی سے دوہرے مقاصد کے لئے استعمال کی جانے والی مصنوعات کی فروخت کی بھی ممانعت  کا مطالبہ کیا تھا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سال 2006 سے لے کر اب تک اقتصادی اور فوجی پابندیوں پر مبنی کُل 9 فیصلوں کو منظور کر چکی ہے۔



متعللقہ خبریں