امریکی وزیر خارجہ کا دورہ ایشیائی ممالک،پاکستان بھی شامل

امریکی محکمہٴ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن پاکستان، بھارت، قطر، سعودی عرب اور سوٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے جو کہ 20 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے

830940
امریکی وزیر خارجہ کا دورہ ایشیائی ممالک،پاکستان بھی شامل

امریکی محکمہٴ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن پاکستان، بھارت، قطر، سعودی عرب اور سوٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے۔

 اُن کا یہ دورہ اکتوبر 20 سے 27 تک ہوگا۔

گزشتہ روز جاری   ایک بیان میں ترجمان ہیتھر نوئرٹ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ کے دورے کا آغاز سعودی عرب سے ہوگا جہاں سے وہ قطر جائیں گے۔

بطور وزیر خارجہ، ریکس ٹلرسن کا جنوبی ایشیا کا یہ پہلا دورہ ہوگا جہاں وہ خطے کے بارے میں انتظامیہ کی مربوط حکمتِ عملی کا اعادہ کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ دورہٴ پاکستان میں، امریکی وزیر خارجہ پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گےجس دوران وہ  مضبوط باہمی تعاون، جنوبی ایشیا سے متعلق ہماری حکمتِ عملی کی کامیابی میں پاکستان کے کلیدی کردار اور دونوں ملکوں کے مابین معاشی مراسم وسیع کرنے پر بات چیت کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اپنی اور نائب صدر کی جانب سے وزیر اعظم عباسی کے ساتھ ہونے والی مثبت گفتگو کو آگے بڑھائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ نئی دہلی میں وزیر خارجہ ٹلرسن اعلیٰ بھارتی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، تاکہ بھارت و بحر الکاہل کے خطے میں سلامتی  اور خوش حالی کے مقصد کے حصول کے لیے  تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی جاسکے۔

اُنھوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ کا دورہٴ بھارت اُس ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا جو  اس سال  جون میں بھارتی وزیر اعظم کے دورہٴ امریکہ کے دوران صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی نے وضع کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں