امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی جزیرہ نما کوریا میں گشت

یو ایس ایس رونالڈ ریگن ایشیا بھر میں سب سے بڑا بحری بیڑہ ہے جس میں 5,000 ملاحوں کا عملہ متعین ہے۔ اس بیڑے نے جزیری نما کوریا میں تقریباً 100 میل تک گشت کیا جس کے دوران بیڑے کےڈیک سے جدید ترین F-18 طیاروں نے 90 مرتبہ پروازیں کی

830581
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی جزیرہ نما کوریا میں گشت

امریکہ کے طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس رونالڈ ریگن نے آج جمعرات کے روز جزیرہ نما کوریا کی مشرقی سمت میں گشت کیا ہے۔

امریکہ نے  طیارہ بردار  جہاز کی گشت کا مقصد  شمالی کوریا   کو خبرادار کرتے ہوئے  اپنی قوت کا مظاہرہ کرنا ہے۔

یو ایس ایس رونالڈ ریگن ایشیا بھر میں سب سے بڑا بحری بیڑہ ہے جس میں 5,000 ملاحوں کا عملہ متعین ہے۔ اس بیڑے نے جزیری نما کوریا میں تقریباً 100 میل تک گشت کیا جس کے دوران بیڑے کےڈیک سے جدید ترین F-18 طیاروں نے 90 مرتبہ پروازیں کی ۔

امریکی بحری بیڑے کے ساتھ جنوبی کوریا کے 40 جنگی جہازوں نے بھی بحیرہ زرد سے بحیرہ جاپان کے درمیان گشت میں حصہ لیا۔

شمالی کوریا نے امریکی بحری بیڑے کے جزیرہ نما کوریا میں گشت کو ’’جنگ کی ریہرسل‘‘ قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جاپان، جنوبی کوریا اور امریکہ کے اعلیٰ سفارتی عہدیدار سول میں ملاقات کرنے والے ہیں جس میں اقوام متحدہ کی طرف سے شمالی کوریا کے خلاف عائد کی گئی پابندیوں کے پس منظر میں اس تنازعے کا سفارتی حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 

 



متعللقہ خبریں