کیلی فورنیا کی آگ،ہلاکتوں کی تعداد 41 تک جا پہنچی

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں جہاں آگ کے باعث 41 ہلاکتیں ہوچکی ہیں

829386
کیلی فورنیا کی آگ،ہلاکتوں کی تعداد 41 تک جا پہنچی

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

 ہوا کے کم دباواور فائر مینوں کی زیادہ تعداد نے امدادی کاموں  میں کچھ مدد فراہم کی ہے۔ آگ کے باعث 41 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

حکام کے مطابق، متاثرہ علاقوں کے رہائشی اْس وقت گھروں کو واپس آسکتے ہیں جب پولیس نگرانی کے بعد گھروں کو محفوظ قرار دے گی

۔جنگلات کی آگ نے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد تعمیرات کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا  ہے  لیکن اب ہوائی جھکڑوں میں تیزی کم ہوئی ہے جس کی وجہ سے آگ بجھانے کے کام میں مدد ملی ہے۔



متعللقہ خبریں