کیلیفورنیا میں جنگلات کی آگ سے 36 افراد ہلاک

34 ہزار  صارفین کو بجلی  منقطع  ہے جبکہ 47 ہزار صارفین کو قدرتیس گیس  فراہم نہیں کی جا پا رہی

826777
کیلیفورنیا میں جنگلات کی آگ سے 36 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا  میں جنگلات کی آگ  سے متاثر ہوتے ہوئے  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے  افراد کی تعداد 36 تک ہو گئی ہے جبکہ 6 ہزار کے قریب عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

کیلیفورنیا کی  بجلی و گیس  کی ترسیل کرنے والی  فرم نے اطلاع دی ہے کہ 34 ہزار  صارفین کو بجلی  منقطع  ہے جبکہ 47 ہزار صارفین کو قدرتی گیس  فراہم نہیں کی جا پا رہی۔

ریاست کے 17 مقامات پر لگنے والی آگ   پر قابو پانے کے لیے 9 ہزار کے لگ بھگ آگ بجھانے والا عملہ    بھر پور طریقے سے  کام کر رہا ہے۔

ادھر کیلیفورنیا کے ہنگامی حالات ادارے کے  افسر  کا کہنا ہے کہ  آگ پر   ایک بڑی حد تک قابو پا  لیے جانے کے باوجود تا حال خطرہ نہیں ٹل سکا۔

 



متعللقہ خبریں