میکسیکو: جیل میں ہنگامہ آرائی،13 قیدی ہلاک

میکسیکو کی شمال مشرقی ریاست کی ایک جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں کم از کم 13 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں

824720
میکسیکو: جیل میں ہنگامہ آرائی،13 قیدی ہلاک

میکسیکو کی شمال مشرقی ریاست کی ایک جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں کم از کم 13 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق، مونٹی ریری نامی شہر کی جیل میں قیدیوں نے ہنگامے گزشتہ روز صبح  شروع کیے تھے۔

 قیدیوں نے مختلف جگہوں پر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک قیدی جل کر ہلاک بھی ہوا۔

قیدیوں نے ہنگاموں کے دوران جیل کے تین محافظوں کو یرغمال بھی بنا لیا۔

 مقامی انتظامیہ کے مطابق، جب بات چیت سے مسئلہ حل نہ ہوا تو پولیس نے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 12 دیگر قیدی ہلاک  اور  13 افراد زخمی  ہوئے ۔



متعللقہ خبریں