کیلیفورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی ،10افراد ہلاک  1500عمارتیں خاکستر

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں کم ازکم 10افراد ہلاک    اور 1500عمارتیں  جل کر خاکستر ہوگئیں۔

823711
کیلیفورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی ،10افراد ہلاک  1500عمارتیں خاکستر

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں کم ازکم 10افراد ہلاک    اور 1500عمارتیں  جل کر خاکستر ہوگئیں۔

تیزہواؤں کے باعث آگ تیزی سے دوسرے علاقوں تک پھیل رہی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔ ریاستی فائربریگیڈ کے چیف کا کہنا ہے کہ آگ وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے جو دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس پر قابو پانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں جب کہ دیگر شہروں سے بھی فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیاہے۔

کیلیفورنیا کے گورنر نے خوفناک آتشزدگی کے بعد ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ناپا کاونٹی،سنوما اور یوبا کاوئنٹیز میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے ۔ آگ لگنے کی وجہ کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں