میں، اسرائیل ۔فلسطین کے امن مرحلے کو ایک دفعہ پھر آزماوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

میں، اسرائیل ۔فلسطین کے امن مرحلے کو ایک دفعہ پھر آزمائے بغیر ،تل ابیب میں امریکہ کے سفارت خانے کو القدس میں منتقل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا: ڈونلڈ ٹرمپ

822846
میں، اسرائیل ۔فلسطین کے امن مرحلے کو ایک دفعہ پھر آزماوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا ہے کہ میں، اسرائیل ۔فلسطین کے امن مرحلے کو ایک دفعہ پھر آزمائے بغیر ،تل ابیب میں امریکہ کے سفارت خانے کو القدس میں منتقل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے TBN ٹیلی ویژن پر سابقہ صدارتی امیدوار مائیک ہکبی کے سوالات کے جواب دئیے۔

مائیک ہکبی نے صدر ٹرمپ کو ، تل ابیب میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ فریڈ مین  کے اس بیان کی یاد دہانی کروائی کہ" ہم جلد ہی امریکہ  کے سفارت خانے کو القدس منتقل کر رہے ہیں" اور پوچھا کہ اس معاملے میں کوئی حتمی تاریخ موجود ہے یا نہیں؟

سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم اسرائیل۔فلسطین امن مرحلے میں ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں، اسرائیل ۔فلسطین امن  کو ناممکن خیال نہیں کرتا اس وقت ہم ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ ہر کوئی  یہ سمجھتا ہے کہ یہ منصوبہ سالوں سے کسی کام نہیں آیا اور ان حلقوں کا خیال ہے کہ "اسرائیل اور فلسطین کی مکمل مفاہمت کا دشوار ترین مرحلہ دونوں کے درمیان امن ہے" لیکن ہم اس دشوار کو ممکن بنانے کی کوشش کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں،  اس منصوبے کے کامیاب ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کسی رائے کا اظہار نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے سے پہلے میں اس کا تجربہ کرنا چاہتا ہوں اگر ہم اسرائیل۔فلسطین امن کو یقینی بنا سکے تو یہ نتیجہ مشرق وسطی میں امن کا راستہ کھول دے گا۔

مذکورہ منصوبے کے بارے میں انہوں نے کوئی حتمی تاریخ دئیے بغیر کہا کہ ہم جلد ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں