کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ،درجنوں فوجی ہلاک

افریقی ملک کانگو  میں ایک فوجی  طیارہ  پرواز کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہو گیا ہے جس میں سوار فوجی ہلاک ہو گئے ہیں

817529
کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ،درجنوں فوجی ہلاک

افریقی ملک کانگو  میں ایک فوجی  طیارہ  پرواز کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہو گیا ہے۔

 اس حادثے  میں  ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی لیکن ایک فوجی اہلکار نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد تیس تک ہو سکتی ہے

۔ روسی ساختہ دیو قامت انتونوف نامی  طیارے  پر دو فوجی گاڑیاں اور اسلحہ بھی لدا ہوا تھا۔

یہ  طیارہ دارالحکومت کنشاسا سے مغرب کی سمت میں 100 کلومیٹر کی دوری پر واقع مقام این سیلے کے قریب  گر ا۔

عینی شاہدین کے مطابق گرتے ہوئے  طیارے  میں سے کسی قسم کے دھویں کا اخراج نہیں ہو  ا تھا ۔



متعللقہ خبریں