صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیائی ملکوں کا دورہ کریں گے

اس دورے میں صدر ٹرمپ  ایک آزاد اور کھلے انڈو ۔پیسیفک  علاقے کی امریکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے اہمیت کو  اجاگر کرنے کی کوشش کریں گے

817290
صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیائی ملکوں کا دورہ کریں گے

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ  3 تا 14 نومبر  ایشیا کے مختلف  ملکوں کے  دورے  کریں گے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ اعلان کے مطابق صدارتی منصب پر فائز ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ایشیا ہوگا ، ان کے دوروں کی کڑی میں  جاپان، جنوبی کوریا، چین، ویت نام اور فلپائن شامل ہیں۔

اس دوران وہ ویتنام میں ہونے والی ایشیا پیسفک  اکانومک کوآپریشن فورم اور فلپائن میں ہونے والی سارک  کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہےکہ  اس دورے میں صدر ٹرمپ  ایک آزاد اور کھلے انڈو ۔پیسیفک  علاقے کی امریکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے اہمیت کو  اجاگر کرنے کی کوشش کریں گے،  وہ  علاوہ ازیں امریکہ کے تجارتی حصہ داروں کے ساتھ منصفانہ اور دو طرفہ  اقتصادی تعلقات کے حامل ہونے پر زور دیں گے۔

صدر کا دورہ  شمالی کوریا کے خطرات سے  نمٹنے اور جزیرہ نما کوریا  کو جوہری اسلحہ سے ناقابل واپسی  صفائی  کے مطالبے پر بین الاقوامی عزم کو تقویت دے گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں