ہم عراق کی ملکی وزمینی سالمیت کا احترام کرتے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام  متحدہ  کا عراق امدادی مشن  پورے عراق میں انسانی امدادی ، ترقیاتی ، حقوقی و سیاسی معاملات پر خدمات ادا کرتا رہے گا

817427
ہم عراق کی ملکی وزمینی سالمیت کا احترام کرتے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ کا کہنا ہے کہ ہم عراقی زمینی سالمیت، حامکیت اور  وحدیت  ڈھانچے کا احترام کرتے ہیں۔

دوجارچ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے  کہ ہم شمالی عراق  میں  ریفرنڈم اور بعد کی پیش رفت کا قریبی طور پر جائزہ لے رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ہم  تمام  تر طرفین کی جانب امداد کا ہاتھ بڑھا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا  کہ اقوام متحدہ عراقی سر زمین کی سالمیت اور حاکمیت کا احترام کرتا ہے، اس حوالے سے  یہ عراقی حکومت اور  شمالی عراق کی علاقائی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو دیے گئے وعدوں کی پاسداری  کرنے کی توقع  رکھتاہے۔

دونوں طرفین کو اعتدال پسندی سے کام لینے کی  اپیل  کیے جانے کا ذکر کرنے والے ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام  متحدہ  کا عراق امدادی مشن  پورے عراق میں انسانی امدادی ، ترقیاتی ، حقوقی و سیاسی معاملات پر خدمات ادا کرتا رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں