میانمار حکومت نے موسمی حالات کے بہانے کی آڑ میں اقوام متحدہ کےمشن میانمار آنے سے روک دیا

اقوام متحدہ  کے سیکرٹری جرنل   کے ترجمان   فرحان حق  نے   روزانہ کی پریس کانفرنس   سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   جس دورے کا فیصلہ کیا گیا تھا  اسے  موسمی حالات کی وجہ سے منسوخ  کیا جا رہا ہے

816755
میانمار حکومت نے موسمی حالات کے بہانے کی آڑ میں اقوام متحدہ کےمشن میانمار آنے سے روک دیا

اقوامِ متحدہ  نے  میانمار   میں اقوام متحدہ کے حکام  کے دورے کے منسوخ کرنے   کا اعلان  کیا ہے۔

اقوام متحدہ  کے سیکرٹری جرنل   کے ترجمان   فرحان حق  نے   روزانہ کی پریس کانفرنس   سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   جس دورے کا فیصلہ کیا گیا تھا  اسے  موسمی حالات کی وجہ سے منسوخ  کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امن کی نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی حکومت نے اقوام متحدہ کی اپیل مسترد کر دی ہے ۔

 میانمار حکومت نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کو آنے سے روک دیا ہے  اور اس موسمی حالات کی وجہ سے  کیے جانے سے آگاہ کیا ہے۔

 اس سے قبل میانمار حکومت کی جانب سے مبصرین کو بد امنی کی شکار ریاست راکھین جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ میانمار کی حکومت نے اقوام متحدہ کے مبصرین کا جمعرات کو طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ۔ اس عالمی ادارے کے نمائندے نے بتایا کہ میانمار کے حکام نے اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ اس سے قبل ان مبصرین کو بدامنی کی شکار ریاست راکھین جانے کی اجازت دے دی تھی۔

اقوام متحدہ میانمار کی فوج پر نسلی تطہیر کا الزام عائد کرتی ہے



متعللقہ خبریں