دنیا بچانی ہے تو جوہری اسلحے میں تخفیف لائی جائے:اقوام متحدہ

قوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل  انتونیو گوٹیرس نےتخفیف جوہری اسلحے کے عالمی دن کے موقع پر ممالک سے التجا کی ہے کہ وہ اس میں کمی لانے کے لیے اقدامات کریں

815214
دنیا بچانی ہے تو جوہری اسلحے میں تخفیف لائی جائے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل  انتونیو گوٹیرس  نے  متنبہ کیا ہے کہ   تخفیف جوہری اسلحے  کے استعمال سے  انسانی و ماحولیاتی مسائل کا دائرہ  وسیع ہو سکتا ہے ۔

 گوٹیرس  نے  تخفیف جوہری اسلحے    کے  عالمی دن کے موقع پر  ایک خطاب میں کہا کہ شمالی کوریاکی اشتعال انگیزی  جوہری  اسلحے کی دوڑ   کے رحجان میں  اضافہ کرنے کا سبب بنی ہے  جس کی مذمت  کرتےہوئے  ہم اس مسئلے کا پر امن سفارتی و سیاسی حل چاہتےہیں۔

سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ   میری جوہری اسلحے کے حامل ممالک سے التجا ہے کہ وہ  اس میں  کمی لائیں ۔

یاد رہے کہ   اقوام متحدہ کے  122  ممالک بشمول  امریکہ،روس اور چین   نے تخفیف جوہری اسلحہ کے   ایک مشترکہ  معاہدے کی تجویز پیش کی تھی  جس پر 50 سے زائد ممالک  نے دستخط  کر دیئے ہیں۔



متعللقہ خبریں