شمالی عراق کا ریفرنڈم خطے میں عدم استحکام پیدا کرےگا، سلامتی کونسل کی تشویش

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےشمالی عراق  میں کرائے جانے والے  ریفرنڈم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ریفرنڈم سے خطے کو عدم سلامتی اور استحکام کا سامنا ہو سکتا ہے

811777
شمالی عراق کا ریفرنڈم خطے میں عدم استحکام پیدا کرےگا، سلامتی کونسل کی تشویش

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےشمالی عراق  میں کرائے جانے والے  ریفرنڈم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 کونسل نے کہا ہے کہ اس ریفرنڈم سے خطے کو عدم سلامتی اور استحکام کا سامنا ہو سکتا ہے۔ 

لامتی کونسل نے عراق کی جغرافیائی  سالمیت، اتحاد اور حاکمیت کو اہم قرار دیا ہے اور یہ بھی کہا کہ  شمالی عراق کے ساتھ اپنے معاملات اور مشکلات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔  یاد رہے کہ  شمالی   عراق میں پیر پچیس ستمبر کو ریفرنڈم کرایا جا رہا ہے۔

 اس ریفرنڈم کے انعقاد کا مثبت نتیجہ آنے سے  شمالی عراق کو آزادی حاصل نہیں ہو  گی بلکہ اسے بغداد کی مرکزی  حکومت کے ساتھ مکمل آزادی کے لیے طویل مذاکراتی سلسلے کو شروع کرنا ہو گا۔



متعللقہ خبریں