ڈومینیکا میں طوفان کی تباہ کاریاں

ہمیں  دنیا بھر کے ملکوں کی جانب سے فراہم  کی جانے والی  امداد کی ضرورت ہے، کیونکہ  پیسے سے خریدی جانے والی   ہر چیز سے  ہم  نے کھو دی ہے، وزیر اعظم ڈومینیکا

811970
ڈومینیکا میں طوفان کی تباہ کاریاں

کیریبئن  کے مشرق میں واقع  ڈومینکاکو  اپنی زد میں لینے والے ماریہ طوفان  سے  ابتدائی معلومات کے مطابق 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم ڈومینیکا     روز ویلٹ  نے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ بروز  سوموار اور منگل  ان کو ملک کو  متاثر کرنے  والے  طوفان سے   15 افراد اپنی  جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 20 افراد  لا پتہ ہیں۔

اس اعلان کے وقت  آنکھیں  پُر نم ہونے والے روز ویلٹ   کا کہنا تھا کہ   طوفان سے    ہلاکتوں کی تعداد  سینکڑوں  میں نہ ہونا  ایک "معجزہ" ہے۔

انہوں نے  کہا کہ ہمیں  دنیا بھر کے ملکوں کی جانب سے فراہم  کی جانے والی  امداد کی ضرورت ہے، کیونکہ  پیسے سے خریدی جانے والی   ہر چیز سے  ہم  نے کھو دی ہے۔

واضح رہے کہ   یہ ملک  تقریباً 72 ہزار   نفوس کا حامل ہے۔

 



متعللقہ خبریں