جاپان ، جنوبی کوریا  اور تائیوان کی شمالی کوریا کے حالیہ تجربوں کی شدید مذمت

جنوبی کوریا کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے   میں  شمالی کوریا  کے  صبح کے وقت  میزائیلوں کے تجربے  کی شدید مذت کی ہے  اور  شملای کوریا کی حکومت پر  لاپرواہی برتنے کا الزام عاید کیا ہے

807824
جاپان ، جنوبی کوریا  اور تائیوان  کی شمالی کوریا  کے حالیہ  تجربوں کی شدید مذمت

جاپان ، جنوبی کوریا  اور تائیوان نے  شمالی کوریا کے حالیہ میزائیل  تجربے کی شدید مذمت کی ہے۔

جنوبی کوریا کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے   میں  شمالی کوریا  کے  صبح کے وقت  میزائیلوں کے تجربے  کی شدید مذت کی ہے  اور  شملای کوریا کی حکومت پر  لاپرواہی برتنے کا الزام عاید کیا ہے اور اس قسم کے تجربوں کو فوری طور پر روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اعلامیے میں اس قسم کے تجربے   بین الاقوامی کی خلاف ورزی  قرار دیتے ہوئے  انہیں فوری طور پر روکنے اور شمالی کوریا کو  مذاکرات کی  میز پر واپس آنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

روس  اور یورپی یونین نے بھی شمالی کوریا کے ان تجربوں کی شدید مذمت کی ہے اور اس ایک بہت بڑی اشتعال انگیزی  قرار دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں