ٹرمپ۔النہیان ٹیلی فون بات چیت ،قطری بحران پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ شام ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید آل نہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے قطر کے بحران کے حوالے سے بات چیت کی

806264
ٹرمپ۔النہیان ٹیلی فون بات چیت ،قطری بحران پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ شام ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید آل نہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے قطر کے بحران کے حوالے سے بات چیت کی۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ " ٹرمپ اور ابوظبی کے ولی عہد کے درمیان دوحہ کے ساتھ جاری تنازع کے حل کی تلاش کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ ٹرمپ نے آل نہیان کو باور کرایا کہ خطے میں امریکا کے شراکت داروں کے درمیان یک جہتی کی بڑی اہمیت ہے اور دہشت گرد جماعتوں کی فنڈنگ منقطع کرنے کے لیے تمام ممالک کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے"۔

ٹرمپ کی جانب سے یہ رابطہ دوحہ کا بائیکاٹ کرنے والے چاروں ممالک کے لیے قطری اشتعال انگیزی کے بعد کیا گیا۔



متعللقہ خبریں