ایردوان صحیح معنوں میں مردِ مومن ہیں،اُنہیں سلام پیش کرتا ہوں: صدرعلمائےعالم اسلام

علمائے اقوام المسلمین  کے صدر یوسف القرضاوی   نے روہنگیا  مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف عرب ممالک پر تنقید کرتےہوئے ترک صدر ایردوان کے فعال سفارتی و انسانی کردار کی تعریف کی اور ان کی کاوشوں کو سلام پیش کیا

803328
ایردوان صحیح معنوں میں مردِ مومن ہیں،اُنہیں سلام پیش کرتا ہوں: صدرعلمائےعالم اسلام

 علمائے اقوام المسلمین  کے صدر یوسف القرضاوی   نے روہنگیا  مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف اُمت مسلمہ اور عرب ممالک سے فوری طور پر متحرک ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

 انہوں نے اپنے ایک تحریر ی بیان میں  کہا ہے کہ  میانمار  کے مسلم بھائیوں   کی  مدد نہ کرنے  پر روزِ محشر،  حضور باری تعالی   کے آگےہم سے حساب   دہی ہوگی  لہذا میری مسلم دنیا  سے گزارش ہے کہ وہ  اس ظلم و بربریت کی  مذمت  کرتےہوئے میانمار پر اقتصادی  و سیاسی پابندیوں کے نفاذ کا مطالبہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام ہمیں  مظلوم  کی مدد کرنے   اور ظالم کے خلاف آواز اٹھانے  کا حکم دیتا ہے  جس کےلیے اُمت مسلمہ کو یک آواز بننا ہوگا۔

 قرضاوی  نے   کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے حکومت ترکی بالخصوص صدر رجب طیب ایردوان     کے فعال سفارتی و   انسانی   کردار  قابل ستائش ہے اور میں ان کی کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

 انہوں نے عرب ممالک  کی بے حسی    پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ   یہ لوگ فضول اور غیر ضروری  مسائل میں  خود کو مصروف   رکھتےہوئے  مظلوم مسلمانوں     سے متعلقہ اپنی ذمہ داریوں   سے  منہ موڑ رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں