ہیومن رائٹ واچ نے رخائن میں آتش زدگی کے سیٹلائٹ مناطر نشر کر دئیے

سیٹلائٹ مناظر، رخائن کے شمال میں ہونے والی تباہی کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہونے کے بارے میں سنجیدہ سطح پر اندیشے پیدا کر رہے ہیں: فِل رابرٹ سن

800109
ہیومن رائٹ واچ نے رخائن میں آتش زدگی کے سیٹلائٹ مناطر نشر کر دئیے

میانمار کے مسلم اکثریتی صوبے رخائن میں قومیت پرست  بدھ متوں کی طرف سے جلائے گئے مسلمانوں کے دیہات کے سیٹلائٹ مناظر نشر کر دئیے گئے ہیں۔

ہیومن رائٹ واچ نے رخائن کے شہر رتھی ڈنگ سے منسلک مسلمانوں کے گاوں چین کھر لی  کے 99 فیصد کو جلا کر ختم کئے جانے کے مناظر کو نشر کر دیا ہے۔

ہیومن رائٹ واچ کے ایشیائی ڈائریکٹر فِل رابرٹ سن نے کہا ہے کہ یہ سیٹلائٹ مناظر، رخائن کے شمال میں ہونے والی تباہی کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہونے کے بارے میں سنجیدہ سطح پر اندیشے پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے 17 مقامات پر آتش زدگی کی نشاندہی کی اور سیٹلائٹ مناظر میں نظر آنے والا چین کھر لی   گاوں ان مقامات میں سے صرف ایک ہے۔

ہیومن رائٹ واچ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق  گاوں میں 700 سے زائد مکانات کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ مون سون کی وجہ سے علاقے میں شدید بارشوں کو دیکھا جائے تو یہ کہنا دشوار نہیں ہو گا کہ اس قدر بڑے پیمانے پر آتش زدگی قصداً کی گئی ہے۔

رخائن کے مسلمان پہاڑوں پر امداد کے منتظر بیٹھے ہیں۔



متعللقہ خبریں