امریکی جنگی طیاروں کی مشقیں، مشقوں میں اصلی بم استعمال کئے گئے

شمالی کوریا کے درمیانی مسافت کے گائیڈڈ میزائل تجربے  کے جواب میں امریکہ نے جنوبی کوریا  کی فوج کے ساتھ مشقیں کیں جن میں پیسیفک  بیسوں سے پرواز لینے والے جنگی طیاروں نے بھی شرکت کی

799672
امریکی جنگی طیاروں کی مشقیں، مشقوں میں اصلی بم استعمال کئے گئے

امریکی جنگی طیاروں نے جنوبی کوریا میں فائرنگ  کی مشقیں کیں۔

شمالی کوریا کے درمیانی مسافت کے گائیڈڈ میزائل تجربے  کے جواب میں امریکہ نے جنوبی کوریا  کی فوج کے ساتھ مشقیں کیں جن میں پیسیفک  بیسوں سے پرواز لینے والے جنگی طیاروں نے بھی شرکت کی۔

مشقوں میں امریکہ کے جزیرہ گوام کی اینڈرسن ائیر بیس سے پرواز کرنے والے B-1B  دو بھاری بمبار طیاروں  نے اور جاپان کی لیواکونی ائیر بیس سے پرواز لینے والے چار عدد  F-35 گھوسٹ ہنٹر جنگی طیاروں نے  جنوبی کوریا کے مشرق میں ایک فوجی علاقے میں شمالی کوریا کی اہم تنصیبات کے تمثیلی نمائندہ  اہداف پر بمباری کی مشقیں کیں۔

مشقوں میں اصلی بم استعمال کئے گئے۔

تبصرہ نگاروں  کے مطابق  یہ مشقیں شمالی کوریا کی طرف سے درمیانی مسافت کے گائیڈڈ میزائل کو جنوبی کوریا سے گزار کر پیسیفک  میں گرانے کے تجربے کے لئے ایک جوابی حیثیت رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان اور جنوبی کوریا  کی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "تمام ترجیحات ہمارے پیش نظر ہیں"۔



متعللقہ خبریں