ایران اسرائیل اوردنیا کے لیے خطرہ ہے،لگام دی جائے:اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیل کے وزیراعظم نے  روسی صدر پوٹن کے ساتھ ملاقات میں واضح کیا کہ شام کے اندر بڑھتا ایرانی کردار مشرقِ وسطیٰ اور دنیا کے لیے خطرناک ہے

795863
ایران اسرائیل اوردنیا کے لیے خطرہ ہے،لگام دی جائے:اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیل کے وزیراعظم نے  روسی صدر پوٹن کے ساتھ بحیرہ اسود کے کنارے پر واقع شہر سوچی میں ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں نیتن یاہو نے پوٹن پر واضح کیا کہ شام کے اندر بڑھتا ایرانی کردار مشرقِ وسطیٰ اور دنیا کے لیے خطرناک ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین  نیتن یاہو نے روسی صدر کو بتایا کہ عالمی برادری کی مشترکہ حکمت عملی اور کوششوں سے دہشت گرد تنظیم" داعش"  کا خاتمہ تو کیا جا رہا ہے لیکن اُس کی جگہ اب ایران نے نمودار ہونا شروع کر دیا ہے جو مشرق وسطیٰ کے علاوہ عالمی امن کے لیے بھی خطرے کا سبب بن سکتا ہے جس کا اثر و رسوخ واضح طور پر یمن اور لبنان میں دیکھا جا سکتا ہے

نیتن یاہو نے بحیرہ اسود کے کنارے پر  واقع  سیاحتی  شہر سوچی میں صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران ایران سے متعلق اپنے خدشات کا بھرپور اظہار کیا۔

 نیتن یاہو نے ان خدشات کے اظہار میں یہ بھی کہا کہ اس بات کو ایک لمحے کے لیے بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کو تباہ و برباد کیے جانے کی دھمکیاں روزانہ کی بنیاد پر دی جاتی ہیں اور یہ کسی بھی طور پر تعمیری و مثبت عمل نہیں ہے۔

 



متعللقہ خبریں