امریکی بحری جنگی جہاز آئل ٹینکر سے ٹکراگیا ،10 اہلکار لاپتہ

ایک امریکی جنگی بحری جہاز تیل بردار تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا جس کے بعد سے امریک بحریہ کے 10 اہلکار لا پتہ ہیں

793417
امریکی بحری جنگی جہاز آئل ٹینکر سے ٹکراگیا ،10 اہلکار لاپتہ

ایک امریکی جنگی بحری جہاز تیل بردار تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا جس کے بعد سے امریک بحریہ کے 10 اہلکار لا پتہ ہیں۔

 لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کیلئے  آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس میں امریکہ، سنگاپور اور ملائیشین بحریہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو ایس ایس جوہن ایس مک کین سنگاپور کی بندرگاہ کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں تیل بردار تجارتی جہاز آلنک ایم سے ٹکرا گیا۔

یہ  حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بج کر 24 منٹ پر پیش آیا جس کے باعث امریکی میزائل  بردار  یو ایس ایس جوہن ایس مکین کے بائیں حصے کو نقصان پہنچا ہے

امریکہ جہاز  میزائل دفاعی نظامن  کا حامل بحری جہاز ہے جو شمالی کوریا کے کسی بھی ممکنہ ایٹمی حملے سے نمٹنے کیلئے جاپانی سمندر  میں موجود ہے۔
امریکی بحریہ کے سابق آپریشنز ڈائریکٹر کارل چسٹر کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا آئل ٹینکر امریکی بحری جہاز سے تین گنا بڑا تھا، عام  طور پر ایسے جہازوں کو اپنا راستہ بدلنے کیلئے میلوں کا فاصلہ درکار ہوتا ہے۔

 واضح رہے کہ  آئل ٹینکرز ہنگامی حالات میں کم از کم 2 ناٹیکل میل کے فاصلے سے راستہ بدل سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں