سيرا ليون ميں مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں چار سو افراد ہلاک

انسانی بنيادوں پر امداد سے متعلق اقوام متحدہ کے ذيلی ادارے کے مطابق اب تک 409 افراد کی لاشوں کو نکالا جا چکا ہے اور ان کی تدفين کا کام جاری ہے

792703
سيرا ليون ميں مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں چار سو افراد ہلاک

سيرا ليون ميں مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں چار سو افراد ہلاک ۔

 انسانی بنيادوں پر امداد سے متعلق اقوام متحدہ کے ذيلی ادارے کے مطابق اب تک 409 افراد کی لاشوں کو نکالا جا چکا ہے اور ان کی تدفين کا کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق اب بھی قريب چھ سو افراد لاپتہ ہيں۔ دارالحکومت فری ٹاؤن ميں شديد باشوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے اور آئندہ چند دنوں کے ليے بھی بارش کی پيش گوئی کی گئی ہے۔

 حکام نے ايک پہاڑ کی آغوش ميں رہنے والوں کو اپنے مکانات چھوڑنے کا کہا ہے۔ سيرا ليون ميں ان قدرتی آفات کے سبب لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ہيں۔ ناقدين کا کہنا ہے کہ حکومت نے آفات سے نمٹنے کے ليے مناسب اقدامات نہيں کيے۔



متعللقہ خبریں