دنیا کے ضعیف ترین صدر کی اہلیہ نے پولیس کو گرفتاری پیش کر دی

ایک نوجوان عورت پر حملہ کرنے  کے الزام میں زمبابوے کی فرسٹ لیڈی گریس موگابے نے جنوبی افریقہ کی پولیس  کو گرفتاری پیش کر دی

790529
دنیا کے ضعیف ترین صدر کی اہلیہ نے پولیس کو گرفتاری پیش کر دی

دنیا کے ضعیف ترین صدر کی اہلیہ نے پولیس کو گرفتاری پیش کر دی۔

ایک نوجوان عورت پر حملہ کرنے  کے الزام میں زمبابوے کی فرسٹ لیڈی گریس موگابے نے جنوبی افریقہ کی پولیس  کو گرفتاری پیش کر دی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی خبر کے مطابق دنیا کے ضعیف ترین لیڈر زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کی اہلیہ گریس موگابے آج جج کے سامنے پیش ہوں گی۔

زمبابوے پولیس کے سربراہ فیکیلے مابالولا  نے کہا ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کرنے اور گرفتاری پیش کرنے کی وجہ سے موگابے کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

اطلاع کے مطابق 20 سالہ گبریلا اینجلز نے دعوی کیا ہے کہ جب وہ جنوبی افریقہ کے ایک ہسپتال میں موگابے کے بیٹے کی عیادت کو پہنچیں تو  فرسٹ لیڈی نے ان پر حملہ کر دیا۔

اینجلز نے دعوی کیا ہے کہ حملے کے دوران موگابے کے سکیورٹی گارڈ نے مداخلت کرنے کی بجائے واقعے کا دُور سے تماشا دیکھا۔

اینجلز نے سوشل میڈیا سے شائع کردہ تصاویر میں پیشانی پر زخم کے نشانات کو دکھایا ہے جن کے بارے میں ان کا دعوی ہے کہ وہ حملے کے دوران ان کی پیشانی پر لگے۔



متعللقہ خبریں