امریکہ کے متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہرے

شارلٹ وِل  میں نسلیت پرست گروپوں  کے مظاہرے میں پیش آنے والے واقعات کے خلاف ملک کے متعدد شہروں میں  احتجاجی مظاہرے کئے گئے

789443
امریکہ کے متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہرے

امریکہ کی ریاست ورجینیا سے منسلک شہر شارلٹ وِل  میں نسلیت پرست گروپوں  کے مظاہرے میں پیش آنے والے واقعات کے خلاف ملک کے متعدد شہروں میں  احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

ریاست مشی گن  میں مسلمان اور عیسائی تنظیموں کے نمائندوں نے سفید فاموں کی برتری کا دفاع کرنے والے گروپوں کی وجہ سے پیش آنے والے واقعات کی مذمت کی۔

نیویارک میں یہودی اور مسلمان تنظیموں  نے نیونازیوں کے اقدام اور نسلیت پرستی کے مخالفین  پر حملوں کے خلاف ردعمل  کا مظاہرہ کیا۔

شکاگو میں جمع سینکڑوں مظاہرین نے کہا کہ اس وقت امریکہ کو نسلیت پرستی اور نفرت کے جرائم کی وجہ سے ایک بڑے خطرے کا سامنا ہے۔

شارلٹ وِل میں نسلیت مخالف گروپ پر گاڑی چڑھائے جانے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے ہیتھر ہائر کو جائے وقوعہ کے علاقے میں یاد کیا گیا۔

اس دوران امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے حملے کی مذمت میں جاری کردہ بیان میں نسلیت پرست گروپ کا ذکر نہ کرنے کے بارے میں مباحث کا سلسلہ جاری ہے۔

تاہم وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے تشدد  میں ملوث تمام گروپوں کی مذمت کی ہے اور اس میں سفید فاموں کی برتری  کا دفاع کرنے والے کُوکُلکس کلان، نیو نازی اور ان سے مشابہہ تمام انتہا پسند گروپ بھی شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں