وینزویلا: صدر ٹرمپ کے الفاظ وینزویلا کی خود مختاریت پر حملہ ہیں

واشنگٹن انتظامیہ لاطینی امریکہ اور کریبین کو غیر مستحکم کر کے تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جارج آریازا

788909
وینزویلا: صدر ٹرمپ کے الفاظ وینزویلا کی خود مختاریت پر حملہ ہیں

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے وینزویلا کے خلاف فوجی مداخلت کا اشارہ دینے پر ویزویلا نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

وینزویلا کے وزیر خارجہ جارج آریازا نے وینزویلا  میں فوجی مداخلت کا اشارہ دینے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کارکاس میں امریکہ کے سفیر لی میک کلینی سمیت غیر ملکی سفارت کاروں کا اجلاس طلب کیا اور ٹرمپ کے الفاظ کے جواب میں بیان جاری کیا ہے۔

آریازا نے ٹرمپ کے لئے شہنشاہیت کا سربراہ کے الفاظ استعمال کئے اور کہا کہ صدر ٹرمپ کے الفاظ وینزویلا کی خود مختاریت پر حملہ ہیں اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن انتظامیہ لاطینی امریکہ اور کریبین کو غیر مستحکم کر کے تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

آریاز نے صدر ٹرمپ کے الفاظ پر تنقید کرنے والی حکومتوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے  عقل سلیم رکھنے والے وینزویلا کے باشندوں سے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ٹرمپ کے بیان  کے مقابل متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں