ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق نگراں کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

امریکی ایجنسی ایف بی آئی کے اہلکاروں نے ملکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق چیئرمین پال مینفرٹ کے ورجینیا میں واقع گھر پر چھاپا مارا تھا

787060
ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق نگراں کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

امریکی ایجنسی ایف بی آئی کے اہلکاروں نے ملکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق چیئرمین پال مینفرٹ کے ورجینیا میں واقع گھر پر چھاپا مارا تھا۔

 اس کارروائی کا تعلق امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے جاری تحقیقات سے بتایا گیا ہے۔

خبروں  کے مطابق ایف بی آئی نے چھاپے کے دوران نہ صرف اہم دستاویزات بلکہ دیگر مواد بھی اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

 مینفرٹ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی سربراہی سے اس وقت مستعفی ہو گئے تھے جب ان پر یوکرین  کی سابق روس نواز حکومت سے بڑی رقوم خفیہ طور پر حاصل کرنے کے الزامات سامنے آئے تھے۔

 امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کے حوالے امریکی محکمہ انصاف کی تحقیقات میں پال مینفرٹ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے



متعللقہ خبریں