شمالی کوریا اپنا قبلہ درست کر لے تو بہتر ہوگا: امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیرِ دفاع جِم میٹس نے کہا ہے وقت آگیا ہے کہ شمالی  کوریا اپنے آپ کو تنہا کرنے کا عمل ترک کرے اور جوہری ہتھیاروں کے حصول کی راہ چھوڑ دے

787072
شمالی کوریا اپنا قبلہ درست کر لے تو بہتر ہوگا: امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیرِ دفاع جِم میٹس نے کہا ہے وقت آگیا ہے کہ شمالی  کوریا اپنے آپ کو تنہا کرنے کا عمل ترک کرے اور جوہری ہتھیاروں کے حصول کی راہ چھوڑ دے۔

 گزشتہ روزجاری ہونے والے ایک بیان میں اُنھوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور اُس کے اتحادیوں نے اپنے اوپر حملے کی صورت میں اپنے دفاع کی استعداد اور واضح عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کِم جونگ اُن کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متحدہ آواز اور دنیا بھر کی حکومتوں کے بیانات پر دھیان دینا ہوگاجو  اس بات پر متفق ہیں کہ شمالی کوریا عالمی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرے کا باعث ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو ایسے اقدامات کے بارے میں سوچنا بند کرنا چاہیئے جو اُس کی حکومت کے خاتمے اور اُس کے عوام کی تباہی پر مصرہوں۔

 



متعللقہ خبریں