ولادی میر پوٹن کا دورہ ابہازیا، یوکرائن اور جارجیا کی طرف سے دورے کی مذمت

ابہازیا اور روس کے درمیان ایک خصوصی تعلق ہے اور ہم سکیورٹی اور سیاحت جیسے شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ کریں گے۔ ولادی میر پوٹن

786694
ولادی میر پوٹن کا دورہ ابہازیا، یوکرائن اور جارجیا کی طرف سے دورے کی مذمت

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے جارجیا سے یک طرفہ طور پر اعلان آزادی کرنے والے ملک ابہازیا کا دورہ کیا۔

پوٹن نے اپنے دورہ ابہازیا کے دوران اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ابہازیا اور روس کے درمیان ایک خصوصی تعلق ہے اور ہم سکیورٹی اور سیاحت جیسے شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ کریں گے۔

پوٹن نے کہا ہے کہ ہم فوجی تعاون کی فراہمی کے لئے تیار ہیں اور ابہازیا کی ضمانت کو جاری رکھیں گے۔

پوٹن نے یہ دورہ امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس کی جارجیا کے دارالحکومت تبلیس میں ملاقاتوں اور مذاکراتوں  سے ایک ہفتے بعد کیا ہے۔

یوکرائن کے صدر پیٹرو پورو شینکو  اور جارجیا  کے صدر گیورگی مارگویلاشویلی  نے پوٹن کے، بین الاقوامی برادری کی طرف سے تسلیم نہ کئے گئے اور یک طرفہ طور پر اعلان آزادی کرنے والے ملک ابہازیا  کا دورہ کرنے مذمت کی ہے۔

یوکرائن کے صدارتی پریس مرکز  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں پوروشینکو نے مارگویلاشویلی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی اور جارجیا  کے خلاف روس کی حملہ آور پالیسی کی 9 ویں سالانہ یاد کے موقع پر جارجین عوام  کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا ہے۔

پوروشینکو نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوکرائن جارجیا کی زمینی سالمیت  کی حمایت کرتا ہے اور حمایت کرنا جاری رکھے گا۔

مارگویلاشویلی نے بھی کہا ہے کہ جارجیا کو یوکرائن کے تعاون کا احساس ہے اور ہم اس تعاون پر یوکرائن کے شکر گزار ہیں۔



متعللقہ خبریں