صدر ٹرمپ کے میڈیا رئیل نیوز نے نشریات شروع کر دیں

صدر کے بیٹے ایرک ٹرمپ اور ان کی اہلیہ لارا ٹرمپ نے "رئیل نیوز " آن لائن چینل کی نشریات کو فیس بک سے نشر کرنا شروع کر دیا

786737
صدر ٹرمپ کے میڈیا رئیل نیوز نے نشریات شروع کر دیں

امریکہ کے مرکزی ذرائع ابلاغ کے ساتھ مسائل  کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے میڈیا کے قیام کے لئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

صدر کے بیٹے ایرک ٹرمپ اور ان کی اہلیہ لارا ٹرمپ نے "رئیل نیوز " آن لائن چینل کی نشریات کو فیس بک سے نشر کرنا شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ ایک تواتر سے سی این این اور  نیویارک ٹائمز  کی خبروں کو "فیک نیوز" قرار دیتے رہتے ہیں اور ذرائع ابلاغ کے ان اداروں کو "جھوٹی خبریں" بنانے کا قصوروار ٹھہراتے ہیں۔

اس وجہ سے "رئیل نیوز" کا نام ایک خصوصی مفہوم اختیار کر گیا ہے۔

دوسری طرف SSRS نامی سروے کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق عوام کا صرف 24 فیصد وائٹ ہاوس کی خبروں کے درست ہونے پر یقین رکھتا ہے جبکہ 30 فیصد اس پر بالکل یقین نہیں رکھتا۔

امریکہ میں صدر ٹرمپ کے لئے عوام کی حمایت 38 فیصد کے درجے پر ہے۔



متعللقہ خبریں