صومالیہ بم حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک

یہ دھماکا مکہ مکرمہ روڈ پر ہوا تاہم اس کار بم دھماکے کا ہدف کون تھا یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق موغا دیشو   کی ایک اہم سڑک پر ہونے والا یہ بظاہر کار بم دھماکا تھا

784179
صومالیہ بم حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں شہر کی مصروف ترین شاہراہ  پر گاڑی میں نصب کیے گئے  بم کے حملے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق موغا دیشو   کی ایک اہم سڑک پر ہونے والا یہ بظاہر کار بم دھماکا تھا۔

یہ دھماکا مکہ مکرمہ روڈ پر ہوا تاہم اس کار بم دھماکے کا ہدف کون تھا یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ دھماکے سے چند گھنٹے قبل ہی امریکی فوج کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ اُس نے اختتام ہفتہ پر الشباب کے ایک اہم رہنما علی محمد حسین کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں