شامی شہر الراقہ میں ابھی بھی دو ہزار داعش کے جنگجو موجود ہیں: بریٹ مکگرک

امریکی اتحادی سریئن ڈیموکریٹک فورسز جہادیوں کے اس اہم ٹھکانے کی بازیابی کی کوششوں کے لیے سرگرم ہے، تاہم انہیں ان جنگجوؤں کی مزاحمت کا سامنا ہے

784388
شامی شہر الراقہ  میں ابھی بھی دو ہزار داعش کے جنگجو موجود ہیں: بریٹ مکگرک

شام میں اتحادی فورسز کے لیے خصوصی امریکی مندوب بریٹ مکگرک  نے کہا ہے کہ الرقہ میں انتہا پسند گروپ داعش کے دو ہزار جنگجو موجود ہیں۔

 امریکی اتحادی سریئن ڈیموکریٹک فورسز جہادیوں کے اس اہم ٹھکانے کی بازیابی کی کوششوں کے لیے سرگرم ہے، تاہم انہیں ان جنگجوؤں کی مزاحمت کا سامنا ہے۔

بریٹ مکگرک نے بتایا ہے کہ شامی فورسز الرقہ کا 45 فیصد علاقہ بازیاب کرا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا دو ہزار جنگجو اب بھی الرقہ میں موجود ہیں، جو غالبا فرار ہونے کے بجائے آخری دم تک لڑنا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں