روانڈا کے صدارتی انتخابات میں صدر کیگامےکوایک مرتبہ پھر کامیابی

کیگامے نے گزشتہ روز منعقد ہونے والے الیکشن سے قبل ہی اپنی لینڈ سلائیڈنگ کامیابی کی پیشن گوئی کر دی تھی۔ انسٹھ سالہ کیگامے نے کہا ہے کہ ان کی کامیابی ملکی ترقی کی ضمانت ہے

784303
روانڈا کے صدارتی انتخابات میں  صدر کیگامےکوایک مرتبہ پھر کامیابی

روانڈا  میں کل ہونے  والے صدارتی انتخابات  کے ابتدائی  نتائج  کے مطابق  موجودہ صدر پال کیگامے 98 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے تیسری مرتبہ بھی صدارتی انتخابات میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

یوں وہ مزید سات برسوں کے لیے مشرقی افریقہ کے اس چھوٹے سے ملک کے سربراہ ریاست کے فرائض سر انجام دیں گے۔

کیگامے نے گزشتہ روز منعقد ہونے والے الیکشن سے قبل ہی اپنی لینڈ سلائیڈنگ کامیابی کی پیشن گوئی کر دی تھی۔ انسٹھ سالہ کیگامے نے کہا ہے کہ ان کی کامیابی ملکی ترقی کی ضمانت ہے اور وہ تمام حلقوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ ان کے دور میں روانڈا کی اقتصادی حالت بہتر ہوئی ہے لیکن وہ اپوزیشن کی آواز دبانے کے حوالے سے تنقید کی زد میں بھی آتے ہیں۔



متعللقہ خبریں