متحدہ امریکہ  کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ نےفرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں  سے ٹیلی فون پر بات چیت

وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ ٹیلی فون پر ہونے والی اس گفتگو میں ان دونوں ممالک میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے تعاون میں مزید اضافہ کرنے پر اتفاق کیا گیا

784294
متحدہ امریکہ  کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ نےفرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں  سے ٹیلی فون پر بات چیت

متحدہ امریکہ  کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ نےفرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں  سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

 بات چیت میں  زیادہ تر  شام اور عراق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ ٹیلی فون پر ہونے والی اس گفتگو میں ان دونوں ممالک میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے تعاون میں مزید اضافہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایران کی طرف سے خطے میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

 علاوہ ازیں ٹرمپ اور ماکروں نے وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو پر زور دیا کہ وہ ملک میں بنیادی حقوق کی بحالی یقینی بنائیں۔



متعللقہ خبریں