روس پر نئی پابندیاں،ٹرمپ نے دستخط کر دیئے

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے  گزشتہ روز روس پر نئی تعزیرات عائد کر دی ہیں جن کا مقصد گزشتہ سال کے امریکی انتخاب میں مداخلت پر جرمانہ عائد کرنا ہے

782675
روس پر نئی پابندیاں،ٹرمپ نے دستخط کر دیئے

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے  گزشتہ روز روس پر نئی تعزیرات عائد کر دی ہیں

 اُنھوں نے اُس قانون سازی پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد گزشتہ سال کے امریکی انتخاب میں مداخلت پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے جس میں مبینہ طور پر روس نے عہدہٴ صدارت میں کامیابی کے حصول میں اُن کی مدد کی تھی۔

 صدر ٹرمپ نے اس اقدام پر اعتراض کیا تھا چونکہ اس میں کانگریس نے نظرثانی کے لیے 30 دِن کی مدت رکھی تھی تاکہ ٹرمپ کو تعزیرات میں نرمی برتنے کی اجازت نہ مل سکے  البتہ  کانگریس کے دونوں ایوانوں نے اس قانون سازی کے حق میں بڑھ چڑھ کر ووٹ دیے تھےجس کے باعث بل پر دستخط سے انکار کی صورت میں اُن کے ویٹو کے کسی خدشے سے نمٹا جا سکے۔



متعللقہ خبریں