ہم شمالی کوریا  کو حل کریں گے، ہم ہر چیز کو حل کر دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

شمالی کوریا اور وسطی ایشیاء سمیت خارجہ پالیسی کے متعدد مسائل ہماری حکومت کو اپنے سے پہلی انتظامیہ سے وراثت میں ملے ہیں: ٹرمپ

781214
ہم شمالی کوریا  کو حل کریں گے، ہم ہر چیز کو حل کر دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیلسٹک میزائل تجربوں کے حوالے  سے شمالی کوریا پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم اسے حل کر دیں گے"۔

وائٹ ہاوس کے کابینہ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ "ہم شمالی کوریا  کو حل کریں گے، حل ہو جائے گا، ہم ہر چیز کو حل کر دیں گے"۔

ٹرمپ نے امریکہ کے مسلح افواج کے سربراہ جان ایف کیلی  کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ان کے شاندار کام کرنے کے بارے میں مجھے کوئی شبہ نہیں ہے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا اور وسطی ایشیاء سمیت خارجہ پالیسی کے متعدد مسائل  ان کی حکومت کو اپنے سے پہلی انتظامیہ سے وراثت میں ملے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا  نے جمعہ کے روز رواں سال کا 14 واں میزائل تجربہ کیا اور حالیہ تجربہ دوسرا بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل تجربہ تھا۔



متعللقہ خبریں