شمالی کوریا کے خلاف چین،جنوبی کوریا اور جاپان اپنا کردار ادا کرے: امریکہ کا مطالبہ

اقوام متحدہ  میں امریکی  سفیر نکی  ہیلی نے  جمعے کے روز شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد چین،جنوبی کوریا اور جاپان سے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے

780377
شمالی کوریا کے خلاف چین،جنوبی کوریا اور جاپان اپنا کردار ادا کرے: امریکہ کا مطالبہ

اقوام متحدہ  میں امریکی  سفیر نکی  ہیلی نے  جمعے کے روز شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد  چین سے مدد کا مطالبہ کیا ہے ۔

 ہیلی نے  اپنے  تحریر ی بیان میں کہا ہے کہ  چین کو اب اس سلسلے میں سنجیدگی سے قدم اٹھانا چاہیئے کیونکہ  سلامتی کونسل اس معاملے  میں  بے بس ثابت ہو رہی ہے ۔

  امریکی خاتون سفیر نے  کہا کہ چین ،جنوبی کوریا اور جاپان کو اپنا کردار ادا کرنے  میں کوششیں تیز کرنا ہونگی  کیونکہ اب یہ امریکہ کا  مسئلہ نہیں  رہا ۔

 یاد رہے کہ سلامتی کونسل  سن 206 سے شمالی کوریا پر جوہری تجربات کی پاداش میں  پابندیاں  عائد کیے ہوئے ہے ۔



متعللقہ خبریں