ٹلرسن کے استعفی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے : محکمہ خارجہ

امریکی محکمۂ خارجہ نے ان قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں۔

778327
ٹلرسن کے استعفی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے : محکمہ خارجہ

امریکی محکمۂ خارجہ نے ان قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں۔

  ایک پریس بریفنگ کے دوران کیے جانے والے سوال پرمحکمہ  خارجہ  کی ترجمان ہیتھر نوارٹ نے کہا کہ ان قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ محکمۂ خارجہ کے ذمہ داروں  نے ٹلرسن سے بات چیت کی ہے جس میں انہوں نے صاف کہا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گ البتہ ، ترجمان کا ساتھ ہی یہ بھی کہنا تھا کہ کابینہ کے ارکان صدر کی رضامندی سے کام کرتے ہیں اور جب تک صدر خوش ہیں وہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

 یاد رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے گزشہ  پیر کو دعویٰ کیا تھا کہ ریکس ٹلرسن نے اپنے قریبی ساتھیوں کو بتایا ہے کہ وہ سالِ رواں کے اختتام تک وزیرِ خارجہ کی ذمہ داریاں انجام دینا چاہتے تھے لیکن صدر ٹرمپ کے ساتھ خارجہ امور پر بڑھتےہوئے اختلافات سے انہیں پریشانی ہے۔



متعللقہ خبریں