امریکہ: الا بغدادی با حیات ہے

نیٹو کے بعض اتحادیوں نے  اس ملک میں اپنے فوجیوں کی تعداد اور ذرائعوں میں اضافے کی ضمانت دی ہے

775551
امریکہ: الا بغدادی با حیات  ہے

امریکی وزیر دفاع جم ماٹیس   نے انکشاف کیا  ہے کہ  داعش دہشت گرد تنظیم کا سرغنہ الا بغدادی  زندہ ہے اور تنظیم کی کمان کو سنبھالے ہوئے ہے۔

ماٹیس نے داعش  کے خلاف جنگ اور امریکہ کی افغانستان حکمت عملی  میں نظر ثانی کے حوالے سے امریکی   ذرائع ابلاغ کو بریفنگ  دی۔

انہوں نے ایک سوال کہ آیا کہ بغدادی زندہ ہے کہ نہیں  کے جواب  میں کہا ہے کہ 'میں بغدادی کے با حیات ہونے کی سوچ  رکھتا ہوں اور  جب تک ہم بذات خود اس کی ہلاکت کی  تصدیق نہ کرتے اس کے برخلاف کسی دعوے کو قبول کرنا نا ممکن ہے۔'

افغانستان میں امریکی حکمت عملی پر نظر ثانی کے امور پر کام  جاری ہونے کا بھی ذکر کرنے والے ماٹیس  کا کہنا ہے کہ عنقریب اس حکمت عملی کے اصولوں کو رائے عامہ کے سامنے آشکار کیا جائیگا۔

افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں  اضافے کے حوالے سے سوالات کا جواب دینے سے گریز کرنے والے ماٹیس  کا کہنا ہے کہ  نیٹو کے بعض اتحادیوں نے  اس ملک میں اپنے فوجیوں کی تعداد اور ذرائعوں میں اضافے کی ضمانت دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں