ہم صدر ٹرمپ کے ہر فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتے: ریپبلیکن سینیٹرز

امریکی  ذرائع کا کہنا ہے کہ ریپبلکن پارٹی کے مزید دو سینیٹرز نے ملکی نظام صحت کے ’اوباما کیئر‘ نامی منصوبے کو ختم کرنے یا اس میں تبدیلی کی حمایت سے انکار کر دیا ہے

773253
ہم صدر ٹرمپ کے ہر فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتے: ریپبلیکن سینیٹرز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شعبہ صحت  میں اصلاحات کے منصوبے کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔

 ذرائع کے مطابق، ریپبلکن پارٹی کے مزید دو سینیٹرز نے ملکی نظام صحت کے ’اوباما کیئر‘ نامی منصوبے کو ختم کرنے یا اس میں تبدیلی کی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔

 سینیٹر مائیک لی اور جیری مورن نے گزشتہ پیر کے  روز  یہ اعلان کیا   تھا  تاہم ،اس خبر کے منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی حکمراں جماعت کے حلقوں میں سنسنی پھیل گئی۔

سینیٹرزکے مطابق وہ کسی غلط پالیسی کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

 یاد رہے کہ  ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں اوباما کیئر کو ایک بھیانک غلطی قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں