عوامی جمہوریہ ڈونیسک نے 'مالو رشیہ ' کی تجویز پیش کر دی

عوامی جمہوریہ ڈونیسک نے عبوری دور کے بعد  'مالو روسیٹو' یعنی چھوٹے روس کے نام سے ایک نئی حکومت کے قیام کی تجویز پیش کی ہے

773040
عوامی جمہوریہ ڈونیسک نے 'مالو رشیہ ' کی تجویز پیش کر دی

یوکرائن میں 3 سال قبل شروع ہونے والی جھڑپوں  کے آخر میں یک طرفہ طور پر اعلان آزادی کرنے والی عوامی جمہوریہ ڈونیسک نے عبوری دور کے بعد ایک نئی حکومت کے قیام کی تجویز پیش کی ہے۔

جاری کردہ بیان کے مطابق یہ نئی حکومت یوکرائن کی پیرو ہو گی اور اس کا نام  'مالو روسیٹو ' یعنی چھوٹا روس ہو گا۔

عوامی جمہوریہ ڈونیسک  کے رہنما' الیگزینڈر زخار چینکوو'  نے  یوکرائن کی حکومت کے زوال  پذیر حکومت ہونے کا دعوی کرتے ہوئے عالمی برادری سے 'مالو روسیٹو ' کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

مالو رشیہ  کا دارالحکومت ڈونیسک ہو گا اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس کے نئے اسٹیٹس کا تعین کرنے والے آئین پر ریفرینڈم  کروایا جائے گا۔



متعللقہ خبریں